بھوپال:مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کی زیر اہتمام 'افسانے کا افسانہ' پروگرام کے تحت 'معاصر، افسانوی ادب کے فکری سروکار' موضوع پر پروگرام کا انعقاد ٹرائبل میوزیم بھوپال میں کیا گیا۔ پروگرام کی شروعات میں اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اردو اکیڈمی کے ذریعے ہر سال فکشن پر مبنی پروگرام 'افسانے کا افسانہ' کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ Madhya Pradesh Urdu Academy and Department of Culture
اس سال یہ پروگرام معاصر افسانوی ادب کے فکری سروکار موضوع پر مبنی ہے۔ یہ پروگرام طلباء اور ریسرچ اسکالرز کے لیے نہایت اہم ہے، چونکہ آج کل نوجوانوں کا رجحان شاعری کی طرف تو بڑھ رہا ہے لیکن نثر کی طرف بہت کم نوجوان آ رہے ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے آج کا یہ پروگرام معاصر افسانوی ادب کے فکری سروکار کے عنوان سے منعقد کیا ہے جس میں ملک کے معروف فکشن نگار اور ناقدین معاصر فنکشن پر گفتگو کی۔