بھوپال: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی MP Urdu Academy کا پروگرام تلاش جوہر آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت جبلپور کے شری جانکی رمن کالج میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خصوصی مقررین فروز کمال اور نیاز احمد مجاز نے تخلیق کاروں کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ابھیجات کرشن ترپاٹھی بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔ Talash e Jauhar Programme in Jabalpur
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرنسیپل ڈاکٹر ابھیجات کرشن ترپاٹھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ذریعے تلاش جوہر کے نام سے تخلیق کاروں کو تلاش کرنے کی جو مہم شروع کی گئی ہے یہ یقینا قابل ستائش ہے۔ اردو اکیڈمی کی اس پہل کے ذریعے نئے فنکاروں کو اسٹیج فراہم کیا جارہا ہے، جس سے ان کا حوصلہ بڑھے گا۔ اس انوکھی پہل کے لیے انہوں نے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت اور ڈاکٹر نصرت مہدی کو مبارکباد پیش کی۔ Talash e Jauhar Programme in Jabalpur