ریاست مدھیہ پردیش میں او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن دینے کے معاملے کے حوالے سے بی جے پی رہنما اور وزیر برائے شہری ترقیات بھوپیندر سنگھ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے او بی سی کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ او بی سی کو اب تک 27 فیصد ریزرویشن نہیں مل پایا ہے۔
انہوں نے کانگریس کے دور حکومت میں پیش کی گئی او بی سی بل کی کاپی کو دکھاتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اس کاپی میں او بی سی کی آبادی 27 فیصد بتائی ہے، جبکہ مدھیہ پردیش میں او بی سی کی آبادی 51 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اسمبلی میں غلط بل لایا تھا اور ساتھ ہی عدالت میں بھی غلط معلومات پیش کی ہے، یہی وجہ ہے کی او بی سی معاملے پر اسٹے لگا ہوا تھا اور جب اسٹے لگایا گیا اس وقت کی حکومت کے ایڈوکیٹ جنرل کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔ کانگریس نے سوا سال تک حکومت کی اور اس درمیاں انہوں نے او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن دینے کے حوالے سے کوئی کوشش نہیں کی۔