مدھیہ پردیش ٹورزم بورڈ کی ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹر سونیا مینا نے بتایا کہ ریاست کی خوبصورت لوکیشنس پر ایک بار پھر فلم، سیریل اور ویب سیریز کی شوٹنگ جلد شروع کرنے کے لئے مدھیہ پردیش ٹورزم کارپوریشن کی طرف سے فلمس اینڈ سیریلس کی شوٹنگ کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ایڈوائزری میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے جاری رہنما ہدایات کے مطابق اصول بنائے گئے ہیں۔
اس ایڈوائزری کو پبلک ڈومین میں دیا گیا ہے۔ فلموں اور سیریلوں کے پروڈیوسرس۔ ڈائیریکٹرس کافی وقت سے کانٹیکٹ کرکے شوٹنگ کی اجازت چاہ رہے تھے، وہ اب ٹورزم بورڈ کی طرف سے جاری گائڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے شوٹنگ شروع کرسکتے ہیں۔
اس کے لئے مقامی ضلع انتطامیہ کو مطلع کرنے کے ساتھ الگ ہدایت ہونے پر اس پر عمل کرتے ہوئے شوٹنگ پھر سے شروع کی جاسکتی ہے۔