اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: کوٹہ سے طلباء کو واپس لانے کے لئے 150 بسیں روانہ - مدھیہ پردیش سے 150 بسیں روانہ

مدھیہ پردیش کے جو طلباء راجستھان کے کوٹہ شہر میں پڑھائی کے لئے گئے ہیں، انہیں گھر واپس لانے کے لئے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت پر گوالیار سے 150بسیں کوٹہ کےلئے روانہ کی گئی ہیں۔

مدھیہ پردیش: کوٹہ سے طلباء کو واپس لانے کے لئے 150 بسیں روانہ
مدھیہ پردیش: کوٹہ سے طلباء کو واپس لانے کے لئے 150 بسیں روانہ

By

Published : Apr 21, 2020, 3:11 PM IST

راجستھان کے کوٹہ سے مدھیہ پردیش کے طلبہ کو واپس لانے گوالیار سے 150 بسیں آج روانہ کی گئیں ہیں۔ ان بسوں کو مکمل طور پر سینیٹائز کر کے حفاظتی نظام کے ساتھ بھیجا گیا ہے اور دیگر ضروری حفاظتی انتظامات بھی ان بسوں میں کئے گئے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے جو بچے راجستھان کے کوٹہ شہر میں پڑھائی کے لئے گئے ہیں، انہیں گھر واپس لانے کے لئے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت پر گوالیار سے 150 بسیں کوٹہ کے لئے روانہ کی گئی ہیں۔

گوالیار میں بسوں کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔ میونسیپل کارپوریشن کی پوری ٹیم نے بسوں کو سینیٹائز کرنے کے ساتھ ساتھ پوری طرح سے صاف کرکے بچوں کےلئے روانہ کیاہے۔

گوالیار کلیکٹر کوشلیندر وکرم سنگھ نے بتایا کہ 'کوٹہ سے بچوں کو لانے بس روانہ کرنے کے ساتھ ہی حفاظت کے سبھی انتظامات پختہ کئے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے سبھی ضروری اقدامات کئے جائیں۔ بچوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو،اس کے لئے بھی انتظامیہ نے انتظام کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details