اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کو ووٹ دینے پر خاتون کو ہراساں کیا گیا - مدھیہ پردیش کے سیہور علاقے

مدھیہ پردیش کے سیہور علاقے میں بی جے پی کو ووٹ دینے پر مسلم خاتون کو کنبہ کے لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، اس معاملے میں متاثرہ نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی ہے۔ Muslim women assaulted by family

Muslim women assaulted by family
بی جے پی کو ووٹ دینے پر خاتون کو ہراساں کیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 7:56 PM IST

بھوپال: ثمینہ بی جنہیں ان کے گھر والوں نے بی جے پی کو ووٹ دینے پر ہراساں کیا تھا، انہوں نے وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان سے ملاقات کی ہے۔ غور طلب ہو کہ اس معاملے کے لیے ثمینہ بی اپنے بچوں کے ساتھ سی ایم ہاؤس پہنچیں۔ وزیراعلیٰ شیو راج چوہان کو اطلاع ملی تھی کہ لاڈلی بہنا ثمینہ بی کو اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو ووٹ دینے پر مارا پیٹا گیا تھا، بی جے پی کو ووٹ دینے پر ان کے گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اس معاملے کو لیکر سی ایم شیو راج چوہان نے بتایا کہ ثمینہ بی کو بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان نے ثمینہ بی کو اپنے رہائش گاہ پر بلا کر گفتگو کی، ان کا حال دریافت کیا اور انہیں تحفظ اور احترام کی یقین دہانی دلائی۔

سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے یقین دلایا کہ آپ نے ووٹ دے کر اپنے حق کا استعمال کیا ہے اور ہر کسی کو یہ حق حاصل ہے۔ ہندوستان کے آئین نے ہمیں کسی کو بھی ووٹ دینے کا حق دیا ہے، ہمیں اس کو ووٹ دینا چاہیے جو ہمارے لیے اچھا کر رہا ہے۔ تم نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے، اسی لیے میں تم سے ملنا چاہتا تھا، فکر نہ کرو، ہم آپ کا پورا خیال رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ پیاری بہنا ثمینہ بی نے سی ایم شیوراج سنگھ چوہان کو اپنے ساتھ ہونے والے حملے کے پورے واقعے کے بارے میں مطلع کیا۔ ثمینہ بی نے کہا کہ بھائی آپ کو میری اور میرے خاندان کی فکر ہے، اس لیے میں آئندہ بھی بی جے پی کو ووٹ دوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details