ریوا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے والی شیف لتا ٹنڈن نے اپنے شوہر موہت ٹنڈن کے خلاف سویل لائنز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ World Records Holder Victim of Domestic Violence۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کے دوسری عورت سے ناجائز تعلقات ہیں۔ اس لئے وہ انہیں طلاق دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں اور ہراساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے شوہر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ serious allegations against husband
شیف لتا ٹنڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر موہت ٹنڈن کے گھر گئی تھیں، لیکن اس نے گندے اور فحش الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ان کی توہین کی اور گھر سے باہر نکال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوہر کے چار ماہ سے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو گھر والوں کے ذریعے سب نے مل کر موہت کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن اس نے کسی کی نہیں سنی اور اسے مسلسل دھمکیاں دینے لگا۔