اجین کے دیواس روڈ پر نیو اندرا نگر کالونی میں رہائش پذیر 41 سالہ نازمین، دیواس روڈ پر ہی پھلوں کا ٹھیلہ لگاتی ہیں۔ نازمین نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے وقت وہ مالی مشکلات سے پریشان تھیں۔ شوہر گاڑی کی مرمت کا کام کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں ان کا کام بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہیں میونسپل کارپوریشن کی وزیر اعظم سونیدھی یوجنا کا پتہ چلا اور ایم پی آن لائن پر جا کر فارم جمع کرایا۔
اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نازمین کو 10 ہزار کا قرض دیا گیا۔ اس کے بعد سے ہی نازمین اجین کے دیوداس روڈ پر پھلوں کا ٹھیلہ لگا رہی ہیں، ساتھ ہی رقم کی ادائیگی آن لائن پیمنٹ ٹرانزیکشن بھی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے کورونا سے بچنے کا موقع ملتا ہے اور معاشرتی دوری برقرار رہتی ہے۔