ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع منڈلا کے منیری گاؤں میں 15 جولائی کو ایک ہی اہل خانہ کے سات افراد کے قتل کے بعد آج سپرنٹنڈنٹ پولیس دیپک کمار شکلا نے منیری قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج سمیت چار افراد کو معطل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اب ان کی جگہ نئے پوسٹ انچارج راجندر پوار کے ساتھ کل 12 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔
منیری قتل کیس میں چوکی انچارج سمیت چار معطل بتایا جارہا ہے کہ 15 تاریخ کو بی جے پی رہنما راجندر عرف رجن سونی سمیت چھ افراد کو بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔
اسی دوران بھاگنے والے دو ملزمان میں سے ایک کو ہجوم نے پکڑ لیا اور اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، اور دوسرے ملزم کو پکڑنے کے لیے پولیس نے اس کے پیر میں گولی ماری، اور اسے گرفتار کرلیا۔
منیری قتل کیس میں چوکی انچارج سمیت چار معطل اس پورے واقعے میں گاؤں والوں نے الزام لگایا تھا کہ اگر چوکی انچارج یا پولیس کے باقی افراد وقت پر پہنچ جاتے ہیں تو اتنا بڑا واقعہ نہ ہوتا۔
اسی کی وجہ سے منڈلا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس دیپک کمار شکلا نے چوکی انچارج سمیت کل چار پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے، جن میں منیری چوکی انچارج شیام سندر اسراٹھے، حولدار منوج سین سمیت چار افراد شامل ہیں۔