بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ودیشا اور دتیا سمیت مدھیہ پردیش کے مدارس میں کچھ قابل اعتراض تعلیم کے بارے میں کہا کہ 'یہ معاملہ میری نوٹس میں آیا ہے، میں نے اس معاملے کا سرسری جائزہ لیا ہے اور ایسی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اضلاع کلکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ذریعے مدارس میں پڑھائے جانے والے مواد(اسٹڈی مٹیریئل) کی جانچ کروائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مدارس نصاب میں کوئی چیز قابل اعتراض نہ ہو۔ Study Material of MP Madrasas
Narottam Mishra on Madrasa Study Material مدھیہ پردیش میں مدارس کے نصاب کی جانچ ہوگی، نروتم مشرا - scrutinizing of Madras study material
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ اب ریاست کے سبھی مدارس کے اسٹڈی مٹیریئل(پڑھنے والے مواد) کی جانچ ضلع کلکٹر کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی نروتم مشرا نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے دیگر معاملات پر بھی بات کی ہے۔ Scrutinizing of Madras Study Material
مدھیہ پردیش میں فلمسازوں کا خیرمقدم: مدھیہ پردیش کو فلموں کے لیے 'فرینڈلی اسٹیٹ' کہا جاتا ہے اور فلم کے سیٹس اور دیگر جگہوں پر ان کے خلاف احتجاج ہوتا ہے، اس معاملے میں وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ 'کہیں بھی کوئی احتجاج اور کوئی تنازع نہیں ہوگا، جو بھی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر فلم بنانے کے لیے مدھیہ پردیش آنا چاہیں ان کا خیر مقدم ہے۔
راہل گاندھی کے بارے میں کمل ناتھ سے سوال: راہل گاندھی کے بار بار فوج پر سوال اٹھانے پر نروتم مشرا نے کہا کہ 'بلاول بھٹو اور راہل دونوں کا معاملہ ایک جیسا ہے، ایک فوج پر سوال کر رہا ہے اور دوسرا وزیر اعظم پر سوال کر رہا ہے۔ میں اس معاملے میں کمل ناتھ سے جی سے پوچھنا چاہوں گا کہ کیا راہل گاندھی نے فوج کی عزت پر سوال اٹھائے ہیں، وہ اس کے حق میں ہیں یا مخالف، اس کی وضاحت ہونی چاہیے۔