کانگریس رہنما جیتو پٹواری نے پریس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کورونا وبا کی وجہ سے دو ہزار 500 اموات ہوئی ہیں جس راست ذمہ داری ’شیو۔جیوتی ایکسپریس‘ پر عائد ہوگی ہے۔
کورونا کے بڑھتے معاملات کو لیکر کانگریس نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا - شیوراج سنگھ چوہان
مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سابق وزیر جیتو پٹواری نے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور رکن پارلیمنٹ جیوترادتیا سندھیا کو صوبے کی تباہ کن جوڑی قرار دیا۔
’مدھیہ پردیش میں ’شیو۔جیوتی ایکسپریس‘ کورونا اموات کی ذمہ دار‘
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کا قتل کیا ہے اور نوجوانوں سے روزگار کو چھینا گیا ہے۔ دونوں نے کاشتکاروں کا قرض بھی معاف نہیں کیا جبکہ اسکالرز کے ساتھ بھی اچھا برتاؤں نہیں کیا جارہا ہے۔
سابق وزیر نے شیوراج سنگھ چوہان اور جیوترادتیا سندھیا پر ضمنی انتخابات سے قبل جملے بازیوں میں مصروف رہنے کا الزام عائد کیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔