اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کو ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں فوری اضافہ کرنا چاہیے: کمل ناتھ - مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ریاست کے موجودہ وزیراعلی شیو راج چوہان کو ٹویٹ کرتے ہوئے فوری طور پر لاکھوں سرکاری ملازمین کا ڈے اے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ

By

Published : Jul 15, 2021, 7:22 PM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے ریاستی حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ریاست کے سرکاری ملازمین کا مہنگائی بھتہ فوری طور پر بڑھانا چاہیے۔

کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’پیارے شیوراج جی‘ مدھیہ پردیش میں سرکاری ملازمین کا ڈے اے میری حکومت نے بڑھایا تھا، جسے آپ نے گدی پر بیٹھتے ہی رد کردیا۔ اس کے بعد آپ نے ڈی اے میں اضافہ نہیں کیا۔ اب تومرکزی حکومت نے بھی ڈی اے بڑھا دیا ہے، ریاستی حکومت کو بھی فوری طور سے لاکھوں سرکاری ملازمین کا ڈی اے بڑھا دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: DA Hike: مرکزی ملازمین کا ڈی اے 11 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد ہوا



واضح رہے کہ گذشتہ روز مرکزی حکومت نے مہنگائی بھتہ 11 فیصد سے 28 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعتیں جلد از جلد مہنگائی بھتہ جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ مہنگائی بھتہ یعنی مہنگائی الاؤنس تنخواہ کا ایک حصہ ہے۔ یہ ملازم کی بنیادی تنخواہ کا ایک مقررہ حصہ ہوتا ہے۔ ملک میں افراط زر کے اثر کو کم کرنے کے لیے حکومت اپنے ملازمین کو مہنگائی الاؤنس ادا کرتی ہے۔ وقتاً فوقتاً اس میں توسیع کی جاتی ہے۔ پنشنرز کو مہنگائی ریلیف (DR) کا فائدہ بھی ملتا ہے۔

ڈی اے کا حساب کتاب کرنے کے لیے حکومت آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر افراط زر کی شرح کو بنیاد کے طور پر لیتی ہے اور اس کی بنیاد پر سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں ہر دو برس بعد ترمیم کی جاتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details