مدھیا پردیش میں کچھ مزدوروں کے طبی چیک اپ کیا جا رہا تھا، اس بیچ ایک خاتون پولیس اہلکار نے ایک مزدور کے ماتھے پر یہ اسٹیمپ لگائی، جس کے بعد اسٹیمپ لگانے والی ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور پولیس کو مجبوراً خاتون پولیس افسر کے خلاف کاروائی کرنی پڑی۔
ملک بھر میں اس وقت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مزدور اور غریب لوگ اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔
خاتون پولیس افسر کے معاملے میں چھترپور کے ایس پی کمار سوربھ نے کہا 'اس خاتون پولیس افسر کی شناخت کی جا چکی ہے اور اس کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی'۔
انہوں نے کہا 'ہم نے ویڈیو کی چھان پین کی ہے جس سے ہم یہ پتا لگا پائے ہیں کہ یہ خاتون 2016 بیچ کی سب انسپیکٹر ہیں، یہ معاملہ اترپردیش سے آئے مزدوروں کے طبی معائنے کے دوران پیش آیا ہے۔ اور اب خاتون پولیس افسر پر قانون کے تحت سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی'۔
انہوں نے مزید کہا 'پوری پولیس فورس کو اس پورے مسئلے کے بارے میں بتا دیا گیا ہے'۔
ملک بھر میں بیرون ریاست سے مزدور اپنی اپنی ریاستوں میں واپس لوٹ رہے ہیں، وہیں دہلی سے ہزاروں کی تعداد میں مزدور پیدل اپنے گھروں کا سفر کر رہے ہیں۔
کورنا وائرس کے پیش نظر وزیر اعظم نرندر مودی نے منگل کو پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا جس کے بعد مزدور اور غریب طبقہ مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔