اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Election 2023 مدھیہ پردیش میں کانگریس لیڈران کا بڑا دعویٰ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست میں کانگریس کی 144 امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد مسلم کانگریس لیڈران نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار کمل نہیں کمل ناتھ کا اقتدار رہے گا۔

مدھیہ پردیش میں کانگریس لیڈران کا بڑا دعویٰ
مدھیہ پردیش میں کانگریس لیڈران کا بڑا دعویٰ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 3:37 PM IST

مدھیہ پردیش میں کانگریس لیڈران کا بڑا دعویٰ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بعد کانگریس نے بھی مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی پہلی فہرست اتوار کو جاری کی، جس میں بھوپال ضلع کی سات اسمبلی حلقوں میں سے تین سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔ جس میں مرکزی اسمبلی حلقہ سے ایک بار پھر عارف مسعود کی امیدواری طے کی گئی ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت نے رکن اسمبلی عارف مسعودسے اس پر سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے کانگریس پارٹی کے ہائی کمان راہل گاندھی، ہمارے قومی صدر کھڑگے، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، رندیپ سرجے والا، جتیندر بھور سنگھ، کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ اور سریش پچوری نے مجھ پر اعتماد جتایا ہے۔ اور مجھے اس بار بھی پوری امید ہے کہ میں جس طرح سے پچھلے پانچ سال اپنی عوام کے ساتھ کھڑا رہا، اور اسی بنیاد پر عوام نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، اور مجھے پوری امید ہے کہ اس بار بھی عوام مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے انتخابات میں کامیاب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سوال پر کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کی جاری کردہ فہرست پر کہا ہے کہ جتنے بھی امیدواروں کے نام فہرست میں شامل ہے انہیں کانگریس پارٹی نے بلی کا بکرا بنایا ہے۔ اس پر عارف مسعود نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے انہوں نے اپنے 136 امیدواروں کی فہرست چار حصوں میں جاری کی ہے مگر ہمارے رلیڈر کمل ناتھ نے ایک ہی جھٹکے میں بتا دیا کہ ہم ایک بار میں ہی 140 پار کر سکتے ہیں۔ اس سوال پر کہ اس بار کے انتخابات میں آپ کن مدوں کو لے کر عوام کے بیچ جائیں گے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ترقیاتی کام ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا صوبہ جانتا ہے کہ شیوراج سنگھ حکومت کتنی بدعنوانیوں کی حکومت رہی ہے۔ اور ہم انہی مردوں کو لے کر عوام کے بیچ پہنچیں گے۔
جب کانگریس کی فہرست کے تعلق سے کانگریس کے لیڈر اور سینیئر ترجمان عباس حفیظ سے جب ہم نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہماری مخالف پارٹی ہے اور ہم اس پارٹی سے کوئی امید نہیں رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنا فرض اور اپنا مذہبی فریضہ ادا کر رہی ہے اور وہ بھی اعلان کرنے کا انہوں نے کہا کہ جتنی بہترین امیدواروں کی فہرست کانگریس نے تیار کی ہے اس کی اگر برائی بھارتیہ جنتا پارٹی کرتی ہے تو ان کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلی کا بکرا تو بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے امیدواروں کو بنایا ہے، جو امیدوار اب انتخابات ہارتے نظر آرہے ہیں۔

کانگریس کی فہرست جاری کرنے کے بعد، انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی نے پہلے پورے صوبہ کا سروے کیا اور اس کے بعد یہ فہرست جاری کی ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ اب عوام بھی ان امیدواروں کا انتخاب ضرور کرے گی۔ عباس حفیظ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لیے بے چین ہے کیونکہ ہار اب ان کے سامنے دکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپ کسی سائیکالوجسٹ سے بھی بات کریں گے تو اس سے بہتر امیدواروں کی فہرست نہیں ہو سکتی جو کانگریس نے تیار کی ہے۔ جس میں لوگوں کو بہتر طریقہ سے انتخاب کر کے امیدوار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی فہرست میں سبھی طبقات کے امیدوار شامل ہیں۔ ہماری فہرست میں کسی بھی طبقے کو فراموش نہیں کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں نوجوان، خواتین اور سینیئر لیڈران کا خیال رکھا گیا ہے۔

مسائل پر بات کرتے ہوئے عباس حفیظ نے کہا کہ عوام کے بیچ مسئلہ پہلے سے ہی موجود ہے۔ بدعنوانی سے ریاست کی عوام متاثر ہے، ریاست کا نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہے، صوبے کی خواتین کا تحفظ میں حکومت ناکام ہے، ریاست کے چھوٹے صعنت کار اپنے کاروبار بند ہونے سے متاثر ہیں، معاشی حالات ریاست کے بہت خراب ہے اور ریاست کی عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی نشان سے پریشان ہیں اور اس سرکار سے پریشان ہے۔ اور انہی سب حالات کو بدلنے کے لیے ہم میدان میں اترنے والے ہیں۔ اس سوال پہ کہ ریاست میں اس بار کے انتخابات کمل ورسز کمل ہی ہے؟ اس پر عباس حفیظ نے کہا کہ کمل ناتھ کا انتخاب کرنے میں عوام ذرا بھی دیر نہیں لگائے گی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا کمل کا پھول اب مرجھا چکا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی اسمبلی حلقہ سے عارف مسعود کو امیدوار ایک بار پھر بنایا گیا ہے جنہوں نے پچھلی بار یہاں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سریندر ناک سنگھ کو 14757 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ اور 2023 کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس سیٹ کے لیے سابق رکن اسمبلی دھرو نارائن سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اس نشست پر دلچسپ مقابلے کے امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details