اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان بل پر دگ وجے سنگھ کا رد عمل - کسان بل پر کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ کا رد عمل

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگ وجئے سنگھ نے کسان بل کے بارے میں ٹویٹ کرکے مودی حکومت، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین اور جیوتیرادتیہ سندھیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسان بل پر کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ کا رد عمل
کسان بل پر کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ کا رد عمل

By

Published : Sep 22, 2020, 1:49 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کسان بل سے متعلق ٹوئیٹ کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس ٹوئیٹ میں انہوں نے مودی حکومت، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین اور جیوتیرادتیہ سندھیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ، 'آسان زبان میں بی جے پی نے منڈی، زرعی پیداوار کی کم سے کم قیمت وغیرہ جیسے جلد بازی میں لائے گئے قانون کے بارے میں سنیں اور سمجھیں۔ آخر کس طرح کسانوں کی قسمت مودی جی بڑے صنعتکاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کے ہاتھ میں سونپ رہے ہیں۔

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'ہریونش جی آپ جئے پرکاش جی کی انقلاب کے حامی اور چندر شیکھر جی کے پیروکار رہے ہیں' ۔آپ سے یہ توقع نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا ، ذرا سوچئے کہ جب راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے بارے میں لکھا جائے گا تو آپ کے بارے میں کیا لکھا جائے گا۔

وہیں انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ، 'مہاراج ، آپ کسانوں کے مفاد میں کمل ناتھ حکومت کے خلاف سڑک پر اترنے والے تھے۔آج کسان مخالف قانون کے خلاف پورے ملک میں کسان تحریک چل رہی ہے،کیا آپ ان کے حق میں سڑک پر اتریں گے؟دگ وجے سنگھ نے کہا کہ زرعی آرڈیننس کے ساتھ ملک کو آگے لے جانے کے بجائے اسے پیچھے دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details