اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا تھا: شیوراج سنگھ - Kamal Nath

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات سے قبل مندروں کے درشن کر رہے ہیں جو ایک ڈرامہ ہے۔

MP CM plays down delay in allocation of portfolios to new ministers
کانگریس حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا تھا: شیوراج

By

Published : Jul 8, 2020, 6:46 PM IST

بھوپال میں شیوراج سنگھ چوہان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے جس کو عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔

کانگریس حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا تھا: شیوراج

انہوں نے کمل ناتھ کی جانب سے مندروں کے درشن کرنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’انتخابات سے عین قبل کانگریس کوبھگوان یاد آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ کو سال بھر مندر جانا چاہئے۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس کی 14 ماہ کی حکومت نے مدھیہ پردیش کا بہت نقصان کیا ہے جسے ہم بہت جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کسانوں کو قرض معاف کرنے کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش بجٹ کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ قرض معافی اسکیم کا تعلق جاریہ سال سے نہیں تھا بلکہ یہ اسکیم گذشتہ سال کی تھی۔ شیوراج سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے کئی معاملے 14 ماہ کے دوران کانگریس حکومت میں کئے گئے تھے جنہیں عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details