اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shivraj Question on Digvijay Statement پی ایف آئی پر کارروائی پر دگ وجے کے بیان پر شیوراج کا سوال - پی ایف آئی پر کارروائی پر دگ وجے کے بیان پر شیوراج

ملک میں پی ایف آئی پر ہوئی کارروائی کے بعد کانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے بیان کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کی سیاست گرما گئی ہے، دگ وجے سنگھ کے بیان پر شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست مدھیہ پردیش آرہی پرینا گاندھی سے سوال پوچھا ہے کہ کیا کانگریس پی ایف آئی پر ہو رہی کارروائی کے خلاف ہے۔ Shivraj Question on Digvijay Statement on action on PFI

پی ایف آئی پر کارروائی پر دگ وجے کے بیان پر شیوراج کا سوال
پی ایف آئی پر کارروائی پر دگ وجے کے بیان پر شیوراج کا سوال

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 2:58 PM IST

پی ایف آئی پر کارروائی پر دگ وجے کے بیان پر شیوراج کا سوال

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں دیگر ریاستوں کے ساتھ ہوئی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان پر ہوئی کارروائی کے بعد کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کے دیے بیان کے بعد انتخابات کے وقت سیاست گرما گئی۔ دراصل ریاست مدھیہ پردیش کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ملک بھر کی ریاستوں میں ہوئی قومی تحقیقاتی ایجنسی کی کارروائی میں جب پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف کچھ ہاتھ نہیں لگا تو انہوں نے میڈیا کے سامنے بیان دیا کہ حکومت چاہے جتنی پی ایف آئی پر چھاپہ مار کارروائی کرے ہم اس کے خلاف نہیں ہیں لیکن قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA)نے اب تک جو کارروائی پی ایف آئی کے خلاف کی ہے وہ 97 فیصد جھوٹی ہے۔ دگ وجے سنگھ کے اس بیان کے بعد ریاست کی سیاست گرما گئی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاست مدھیہ پردیش آ رہی پرینکا گاندھی اور کانگریس پارٹی سے سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Raids on the Popular Front of India پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر چھاپے ستیانوے فیصد جھوٹے: دگ وجے سنگھ کا بیان

شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج پرینکا گاندھی ریاست مدھیہ پردیش تشریف لا رہی ہیں اور میں پرینکا جی سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ اّپ کے پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دگ وجہ سنگھ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر جو کارروائی کی جا رہی ہے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف آئی ٹیرر فنڈنگ کر رہی ہے۔ پی ایف آئی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ وہ ملک کی دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تنظیم پر کارروائی کی جاتی ہے تو کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ کیا یہی کانگریس کا اسٹینڈ ہے۔ واضح رہے کہ کل 11 اکتوبر کو پورے ملک میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے کئی ریاستوں میں پی ایف آئی کے کارکنان پر چھاپہ مار کارروائی کی اور NIA کے ہاتھ کچھ نہ آیا تو کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے اس کے مخالف بیان دیا۔ جس پر شیوراج سنگھ چوہان نے پرینکا گاندھی اور کانگریس پارٹی سے پی ایف آئی پر ہو رہی کارروائی پر سوال پوچھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details