اردو

urdu

ETV Bharat / state

Modi Bhagwat Photo On Auto: مسلم نوجوان کے آٹو پر مودی، بھاگوت کی تصویر سے سماج میں ناراضگی - آٹو پر مودی بھاگوت کی تصویر

برہان پور میں مسلم نوجوان کو آٹو کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی تصویر لگانا مہنگا پڑگیا ہے۔ معاشرے کے لوگ اب نوجوان سے غلط برتاؤ کرنے لگے ہیں۔ لوگوں کی برتاؤ سے تنگ آکر نوجوان نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کرکے اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ Modi Bhagwat Photo On Auto

مسلم نوجوان کے آٹو پر مودی، بھاگوت کی تصویر سے سماج میں ناراضگی
مسلم نوجوان کے آٹو پر مودی، بھاگوت کی تصویر سے سماج میں ناراضگی

By

Published : Jun 11, 2022, 10:52 PM IST

مدھیہ پردیش میں برہان پور، نہرو نگر کے رہائشی ایک مسلم نوجوان کو اپنے آٹو کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی تصویر لگانا مہنگا پڑ گیا ہے۔ معاشرے کے لوگ اب نوجوان سے غلط برتاؤ کرنے لگے ہیں۔ لوگوں کی برتاؤ سے تنگ آکر نوجوان نے پولیس سپرنٹنڈنٹ راہول کمار لودھا سے ملاقات کی اور اپنی شکایت درج کرائی۔ Modi Bhagwat Photo On Auto

شیخ اکبر آٹو رکشہ چلاتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ کچھ عرصہ پہلے بے روزگار تھے ان کے پاس رہنے کو گھر بھی نہیں تھا، لیکن پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت شیخ اکبر کو روزگار اور مکان دونو مل گیا، وزیر اعظم کی اسکیمز سے خوش ہوکر شیخ اکبر نے اپنے آٹو رکشا کے پیچھے وزیر اعظم مودی اور موہن بھاگوت کی تصویر لگاکر شہر میں آٹو چلانا شروع کردیا، لیکن معاشرے کے کچھ لوگوں کو یہ بات اچھی نہیں لگی اور وہ انہیں برا بھلا کہنے لگے۔ اکبر کا الزام ہے کہ لوگوں نے ان کی پٹائی بھی کی اور دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے یہ تصویر نہ ہٹائی تو وہ اسے جان سے مار دیں گے۔ Modi Bhagwat Photo On Auto

ویڈیو

مزید پڑھیں:

اکبر کا کہنا ہے کہ مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر تھانے کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن تھانے میں کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ بعد ازاں نوجوان پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر پہنچا جہاں وہ اپنی پوری بات بتائی اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details