اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتی؟' - bpl

وزیر اعلی کمل ناتھ نے گورنر سے ملاقات کی اور کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کریں، ہم اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں۔'

'بھارتیہ جنتاپارٹی تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتی'
'بھارتیہ جنتاپارٹی تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتی'

By

Published : Mar 17, 2020, 12:12 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان اسمبلی کی کارروائی 26 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی جس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے اراکین اسمبلی کو لے کر گورنر ہاؤس پہنچی اور اپنی اکثریت ثابت کی۔

'بھارتیہ جنتاپارٹی تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتی'


اس کے بعد وزیر اعلی کمل ناتھ نے آٹھ بجے گورنر سے ملاقات کر کے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اکثریت میں پوری طرح سے ہیں اور بی جے پی چاہتی ہے کہ ہم فلور ٹیسٹ دے دو، پہلے بی جے پی تحریک عدم اعتماد لائے، اس کے بعد ہم فلور ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں۔'

'بھارتیہ جنتاپارٹی تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتی'

انھوں نے کہا آج کے دن ہم اکثریت میں ہیں اور ہمارے 16 اراکین اسمبلی کو بندھنک بنا کر رکھا گیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ انہیں سب کے سامنے لایا جائے تاکہ وہ اپنی بات سب کے سامنے رکھ سکے- 17 مارچ کو اکثریت ثابت کرنے کی بات پر گورنر کے خط پر پوچھے گئے سوال پر کہا کوئی کچھ بھی کہے ہم اکثریت میں ہے -

ABOUT THE AUTHOR

...view details