مدھیہ پردیش کی سیاست میں جاری اتھل پتھل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعلی کمل ناتھ 20 مارچ کوو فلور ٹیسٹ کرائیں گے۔
بی جے پی کے مرکزی وزیر نریندر تومر نے اس تعلق سے کہا تھا کہ 'دو روز تک سپریم کورٹ میں مدھیہ پردیش کی سیاست پر سماعت کی گئی، کورٹ نے دونوں طرف کی بات سننے کے بعد جو فیصلہ دیا ہے ہم اس کا استقبال کرتے ہیں'۔
فلور ٹیسٹ پر کانگریس و بی جے پی کا رد عمل انھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کانگریس اپنا فلور ٹیسٹ 20 مارچ کو پانچ بجے تک مکمل کرے جس کی ویڈیو گرافی بھی کی جائے۔
نریندر تومر نے کہا جیسے ہی فلور ٹیسٹ ہوگا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، وہیں کورٹ نے کانگریس کے 16 باغی اراکین اسمبلی کو بھی اس ٹیسٹ میں شامل ہونے کو کہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ یہاں آتے ہیں تو ان کے حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے-
وہی کانگریس کے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود عارف عقیل نے کہا ہے کہ 'وہ کتا بھی ظلم کرلیں لیکن وہ ہمیں ہلا نہیں سکتے اور نہ ہی ڈرا سکتے ہیں'۔