اردو

urdu

ETV Bharat / state

Waqf Committee Secretary Arrested وقف کمیٹی سیکرٹری جوا کھیلتے ہوئے گرفتار - وقف کمیٹی سیکرٹری جوا کھیلتے ہوئے گرفتار

ضلع ودیشہ کی تحصیل سیرونج میں پولیس کی دبش میں ضلع وقف کمیٹی کے سیکرٹری کے ساتھ کئی لوگ جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔ Sanwar Patel President Madhya Pradesh Waqf Board

وقف کمیٹی سیکرٹری جوے میں گرفتار
وقف کمیٹی سیکرٹری جوے میں گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 1:24 PM IST

بھوپال میں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے چیئرمین صنور پٹیل نے اس معاملہ پر بات کی

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تحصیل سیرونج میں گزشتہ رات پولیس نے جوا کھیلنے والوں کی دھر پکڑ کی۔ جس میں ضلع وقف کمیٹی کے سیکرٹری کے ساتھ کئی لوگوں کو پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کیا۔ جس کے بعد تھانے میں دفعہ 390، 23 دفعہ 13 جوا ایکٹ کی کارروائی پر پولیس کے ذریعہ لاکھوں کا جوا پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ تھانے میں مخبر کے خبر دینے کے بعد پولیس موقع پر روانہ ہوئی اور کالا محل علاقہ میں پہنچی تو دیکھا کہ جوا کھیلنے والے ایک مکان کے پیچھے بلب کی روشنی میں کچھ لوگ تاش کے پتوں سے روپے پیسوں کی ہار جیت کا داؤ لگا کر جوا کھیل رہے ہیں۔ مخبر کی تصدیق کے بعد فورس کی مدد سے سبھی جوا کھیلنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے پاس سے لاکھوں روپے اور 52 تاش کے پتے ملے۔ جنہیں پولیس کے ذریعہ ضبط کر لیا گیا۔ اور سبھی جوا کھیلنے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Shivraj Singh Chauhan بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی جائے گی، شیوراج سنگھ چوہان

چونکہ ان جوا کھیلنے والوں میں تحصیل سرونج کا وقف املاک کا ذمہ دار اسسٹنٹ سیکرٹری بھی شامل ہے۔ اس پر جب ہم نے بھوپال میں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے چیئرمین صنور پٹیل سے بات کی کہ جس طرح سے وقف بورڈ کا ذمہ دار جوئے میں پکڑایا ہے اس پر بورڈ کی جانب سے کس طرح کی کارروائی کی جائے گی۔ اس پر بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ مجھے بھی میڈیا کے ذریعہ اس بات کا پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ سے جڑا ایک شخص کچھ اس طرح کے معاملہ میں پکڑا ہے۔ یہ بات ہمارے سامنے رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تعلق سے مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سی ای او کو اس معاملہ کی جانچ کے لیے مقرر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ وقف بورڈ سے جڑا کوئی شخص اس طرح کے غلط کاموں سے جڑا ہوا پایا جاتا ہے تو ہم اسے فوری طور پر برخواست کر دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details