مدھیہ پردیش اسمبلی کا 20 جولائی سے شروع ہونے والا مانسون اجلاس ریاست میں کورونا انفکشن کے مریضوں میں اضافہ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔
عارضی اسپیکر رامیشور شرما کی صدارت میں کُل جماعتی میٹنگ میں بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، پارلیمانی امور کے وزیر نروتم مشرا، سابق وزیراعلی کمل ناتھ، کانگریس رکن اسمبلی سجن سنگھ ورما اور دیگر سنیئر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔