ریاست مدھیا پردیش کی دار الحکومت بھوپال میں دھود اور باقی ڈیری پروڈکٹز میں ملاوٹ پر لگام لگانے کے لیے 41 لوگوں پر نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ باقی 108 لوگوں پر آئی پی سی کی مختلف سیکشنز کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں۔ ان افراد پر الزام ہےکے انھوں نے دھود اور کھانے میں ملاوٹ کر کے فروخت کیا ہے۔
مدھیا پردیش کے محکمہ خراک اور رسد کے جائنٹ کنٹرولر کا کہنا ہے ' ہم نے ایک مہم چلائی تھی جس کے تحت کھانے اور دھود کے 11536 نمونے لیے گئے تھے، جنہیں ٹیسٹ کرنے کے بعد پاتا چلا کہ 4491 سیمپلز میں ملاوٹ تھی'۔