اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہجومی تشدد کے خلاف مہم - سدبھاؤنا منچ

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سدبھاؤنا منچ نے ہجومی تشدد کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا، اس مہم کو ریاست سمیت ملک بھر میں چلانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

ہجومی تشدد کے خلاف تحریک

By

Published : Aug 19, 2019, 9:31 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:05 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں سدبھاونا منچ نے ہجومی تشدد کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ ایک میٹنگ میں کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے سرکردہ افراد موجود تھے۔

میٹنگ میں یہ کہا گیا کہ جس طرح سے بھارت چھوڑو تحریک چلائی گئی تھی اسی طرح سے فرقہ پرستوں کے خلاف بھی تحریک چلائی جائے تا کہ ان کے حوصلے پست کیے جا سکیں۔

ہجومی تشدد کے خلاف تحریک، ویڈیو

اس میٹنگ میں طے کیا گیا کی جس طرح سے ہجوم کی شکل میں کسی کے ساتھ تشدد کیا جاتا ہے اور اسے قتل کر دیا جاتا ہے اس کے خلاف تحریک چلانے کی سخت ضرورت ہے کیوں کہ فرقہ پرستوں کے حوصلے آج کل کافی بلند نظر آ رہے ہیں۔

میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ریاست کے علاوہ پورے ملک میں یہ تحریک چلائی جائے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 2:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details