اردو

urdu

نربھیا کی والدہ نے انسانی حقوق کمیشن پر سنگین الزام لگایا

اندور میں نربھیا کیس میں ملزم کے بار بار ملتوی ہونے کی وجہ سے نربھیا کی والدہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور کمیشن کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

By

Published : Jan 27, 2020, 12:37 PM IST

Published : Jan 27, 2020, 12:37 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:11 AM IST

نربھیا کی والدہ نے انسانی حقوق کمیشن پر سنگین الزام لگایا
نربھیا کی والدہ نے انسانی حقوق کمیشن پر سنگین الزام لگایا

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کرنے پہنچی، نربھیا کی والدہ آشا دیوی نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے اپنی بیٹی کے قتل کے الزامات عائد کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے لڑ رہی ہیں لیکن کسی نہ کسی وجہ سے مجرم کی سزا ٹل جاتی ہے۔

آشا دیوی نے کہا کہ نربھیا کے مجرمین کو نچلی کورٹ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پھانسی کی سزا سنائی گئی، لیکن سزا نہ ملنے پر سنہ 2018 میں کچھ مہینوں کے انتظار کے بعد پھر ہم نے دوبارہ سماعت کے لیے درخواست کی۔

نربھیا کی والدہ نے انسانی حقوق کمیشن پر سنگین الزام لگایا

آشا دیوی نے بتایا کہ کبھی ہائی کورٹ، کبھی سپریم کورٹ اور پٹیالہ کورٹ ہاؤس، ہر تیسرے دن ہم بھاگتے رہے۔ ہر دن ہمارے لیے ایک نیا چیلنج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 برس سے میرے پاس کوئی انسانی حقوق والے نہیں آئے۔
سات برس پہلے میری بیٹی کی موت ہو گئی کیا اسے کوئی انسانی حقوق نہیں تھا؟

نربھیا کے والد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو بار بار چیلنج کیا جارہا ہے لیکن اب امید ہے کہ آئندہ فروری میں مجرم کو پھانسی دے دی جائے گی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details