یوکرین میں پھنسی ایک طالبہ کی مدد کے نام پر مدھیہ پردیش کے ویدیشا کی رہنے والی اس کی ماں سے 42 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔Mother of MP student stranded in Ukraine duped by man
پولیس ذرائع کے مطابق ویدیشا کی رہنے والی خاتون ویشالی ولسن کے ذریعہ کوتوالی تھانے میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ کل اسے پرنس نامی ایک شخص کا فون آیا جس میں پی ایم او آفس کا نام بتایا گیا اور اسے حکومت کی مدد کا یقین دلایا۔ فون پر اس شخص نے ویشالی سے یوکرین۔Man pretending to be from 'PM's office
انڈیا کا ٹکٹ لینے کو کہا اور ٹکٹ کے نام پر ویشالی سے 42 ہزار روپے مانگے۔ اس پر ویشالی نے اپنی بیٹی کی چاہت میں بغیر جانچ کیے رقم اس کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔Students Stranded In Ukraine
پیسے بھیجنے کے بعد ٹکٹوں کا سلسلہ شروع ہوا اور کل سے آج تک پرنس نامی شخص ویشالی ولسن کو وقت بتاتا رہتا ہے کہ ٹکٹ کل 2 بجے تک مل جائے گا۔ لیکن آج تک کوئی اپڈیٹ نہ ملنے پر ویشالی نے ودیشا کوتوالی پولیس اسٹیشن میں اپنے ساتھ دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی۔MP student stranded in Ukraine