اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: پیسٹ کنٹرول کی وجہ سے ماں اور معصوم بچی کی موت

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دیمک سے پریشان ہو کر گھر میں پیسٹ کنٹرول کرایا گیا تھا لیکن اگلے دن جب گھر میں ایئر کنڈیشنر) اے سی( چالو کرکے سوئے تو دم گھٹنے سے ماں بیٹی کی موت ہوگئی۔

پیسٹ کنٹرول کی وجہ سے ماں اور بیٹی کی موت
پیسٹ کنٹرول کی وجہ سے ماں اور بیٹی کی موت

By

Published : Mar 20, 2020, 8:07 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دیمک سے پریشان ہو کر گھر میں پیسٹ کنٹرول کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد ایک کمرے کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ جمعرات کی رات میں کنبہ ایئر کنڈیشنر (اے سی) چالو کرکے سو گیا۔ جب صبح اٹھے تو ماں بیٹی کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی جب کی تین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ریشمہ شیخ شوہر شاداب شیخ، بیٹی عائشہ عمر دو برس ولد شاداب شیخ کی موت ہو گئی جبکہ متاثر ہونے والے شاداب عرفان اور سائنا کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جن کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details