اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: کورونا کا سب سے زیادہ اثر گیس متاثرین پر - gas victims in bhopal

بھوپال میں اب تک کورونا وائرس سے جتنی بھی اموات سامنے آئی ہے اس میں 75 فیصد لوگ گیس متاثرین ہیں۔

بھوپال: کورونا کا سب سے زیادہ اثر گیس متاثرین پر
بھوپال: کورونا کا سب سے زیادہ اثر گیس متاثرین پر

By

Published : Jul 2, 2020, 1:27 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جیسے ہی کورونا نے اپنا پھیلاؤ شروع کیا تھا تو سب سے پہلے ای ٹی وی بھارت نے گیس متاثرین تنظیم کے ساتھ مل کر اس کو سب کے سامنے رکھی تھی کہ اگر کورونا بھوپال میں پھیلا تو اس سے سب سے زیادہ وہ لوگ متاثر ہوں گے جو گیس سے متاثر ہیں۔ اور یہ بات درست نکلی کیونکہ اب تک کورونا وائرس سے جتنی بھی اموات سامنے آئی ہے اس میں سے 75 فیصد لوگ گیس متاثرین ہیں۔

بھوپال: کورونا کا سب سے زیادہ اثر گیس متاثرین پر

گیس متاثرین تنظیموں نے بار بار حکومت کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ گیس متاثرین میں پہلے سے ہی کئی بیماریاں موجود ہے جس کی وجہ سے ان کے ایمنسٹی پاور کم ہے۔ اس لیے کورونا ان پر زیادہ اثر کرے گا۔

وہیں گیس تنظیموں نے اس بات کو ریاستی حکومت سے گیس متاثرین کے لیے کورونا بیداری مہم چلانے کا مطالبہ کیا تھا اور جس طرح سے ریاستی حکومت کو اس جانب کام کرنا چاہیے تھا وہ کام نہیں ہو پایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details