اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں ایک مہینے میں دس ہزار سے زائد کیسز - مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز روزبروز اضاٖہ جاری ہے اسی ضمن میں ستمبر کے مہینے میں ہی 10 ہزار کووڈ-19 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

شہر اندور میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، یہاں روز بروز مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے
شہر اندور میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، یہاں روز بروز مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے

By

Published : Sep 29, 2020, 1:42 PM IST

Updated : Sep 29, 2020, 2:47 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 449 مریض پائے گئے ہیں، جبکہ سات اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔

شہر اندور میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، یہاں روز بروز مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

شہر اندور میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، یہاں روز بروز مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1951 مریضوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی ان میں سے 449 مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی وہیں 1489 کی رپورٹ منفی آئی ہے، جبک سات اموات بھی درج ہوئی ہیں۔

شہر اندور میں اب تک دو لاکھ 95 ہزار 710 کورونا کے نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس میں 23524 کورونا کے مریض پائے گئے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز روزبروز اضاٖہ جاری ہے اسی ضمن میں ستمبر کے مہینے میں ہی 10 ہزار کووڈ-19 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

وہیں ہسپتالز سے شفایاب ہو کر لوٹنے والوں کی تعداد 18 ہزار 510 درج کی گئی ہے، جبکہ 558 لوگو کی کورونا مریض سے اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ فی الحال شہر اندور میں 4456 کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج بھی چل رہا ہے۔ کورونا سے تحفظ کے لیے انتظامیہ اور صحت اراکین ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، اس کے باوجود بھی ستمبر کے مہینے میں دس ہزار سےزیادہ کورونا وائرس کے متاثر مریض سامنے آئے ہیں اور 159 افراد کی ہلاکت درج کی گئی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2020, 2:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details