اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: لگاتار پانچویں دن بھی کورونا کے 300 سے زائد مریض - اندور میں کورونا سے موت

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 379 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے، وہیں 24 گھنٹوںکے دوران پانچ افراد کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔

اندور میں لگاتار پانچویں دن بھی کورونا کے 300 سے زائد مریض سامنے آئے
اندور میں لگاتار پانچویں دن بھی کورونا کے 300 سے زائد مریض سامنے آئے

By

Published : Sep 14, 2020, 3:56 PM IST

ریاست کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا شہر اندور کورونا کا مرکز بن گیا ہے، ستمبر مہینے کی شروعات سے ہی کورونا سے متاثر مریضوں میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لگاتار پانچویں دن بھی 300 سو سے زائد کورونا متاثر مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا بلیٹن کے مطابق 1995 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس میں 1608 نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے، جبکہ 379 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہیں ایک دن میں کورونا سے پانچ افراد کی موت بھی ہوگئی ہے اور دیگر آٹھ مریضوں کی رپورٹ دوبارہ مثبت درج کی گئی ہے۔

اندور ضلع میں اب تک دو لاکھ 52 ہزار 795 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اس میں 17161 کورونا سے متاثر مریض سامنے آئے ہیں، وہیں 11 ہزار 536 مریض شفایاب ہو کر اسپتال سے گھر بھی لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ اب تک 463 لوگوں کی موت کورونا سے واقع ہوگئی ہے اور 5162 کورونا سے متاثر مریضوں کا اسپتالوں میں علاج بھی چل رہا ہے۔ ان میں سے 17 سو سے زائد کورونا کے مریضوں کو ہوم آئسولیشن کیا گیا ہے۔

9ستمبر کو کورونا کے 312 مریض سامنے آئے تھے، جبکہ پانچ اموات بھی درج کی گئی تھی۔ 10 ستمبر کو کورونا کے 326 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھے جبکہ 6 اموات درج کی گئی۔ 11 ستمبر کو 341 مریض سامنے آئے تھے جبکہ 7 لوگوں کی موت بھی واقع ہوگئی تھی۔ 12ستمبر کو 351 مریض سامنے آئے تھے، جبکہ 7 کورونا مریضوں کی موت واقع ہوگئی تھی ۔13 ستمبر کو 379 مریض سامنے آئے تھے، جبکہ 5 اموات درج کی گئی تھی۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details