اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: ایک دن میں 16 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی - مدھیہ پردیش کی خبر

مدھیہ پردیش میں ویکسینیشن مہم کے تحت قومی سطح پر ایک دن میں 16 لاکھ 73 ہزار 858 شہریوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین فراہم کرکے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش: ایک دن میں 16 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسن دی گئی
مدھیہ پردیش: ایک دن میں 16 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسن دی گئی

By

Published : Jun 22, 2021, 2:39 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ اور حکومت کے ترجمان ڈاکٹر نروتم مشرا نے بتایا کہ 'پیر کے روز وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے دتیہ ضلع میں مشہور پیاتمبر دیوی کا دورہ کرکے عظیم ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا اور مدھیہ پردیش نے ریاست میں ایک ہی دن میں 16 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائے۔

مدھیہ پردیش: ایک دن میں 16 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسن دی گئی

انہوں نے کہا کہ 'پیر کو ملک میں تقریبا 85 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے گئے تھے، ان میں سے مدھیہ پردیش میں 16 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ویکسین لگائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ریاست میں تعداد کے لحاظ سے اندور ضلع میں دو لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں، جبکہ ضلع کھنڈوا فیصد کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ تاہم اشوک نگر، نیوری اور چھترپور اضلاع طے شدہ اہداف کو بھی پورا نہیں کر سکے۔ باقی تمام اضلاع نے ہدف حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں ماسک نہیں پہنتا: وزیر داخلہ ایم پی

نروتم مشرا نے کہا کہ 'ریاست میں کورونا کے 65 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 318 افراد کو صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.68 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات قریب 1700 ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details