اسمبلی کے پرنسپل سیکریٹری اے پی سنگھ نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ایوان کی پانچ میٹنگیں ہوں گی۔ اس تعلق سے نوٹیفیکشن آج جاری کر دیا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش اسمبلی کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے - اسمبلی کے پرنسپل سیکریٹری اے پی سنگھ
ریاست مدھیہ پردیش اسمبلی مانسون اجلاس کا آغاز 20 جولائی کو ہوگا، جس میں اہم سرکاری قانون اور مالی کام میں ترمیم کی جائے گی۔
مدھیہ پردیش اسمبلی کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے
انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں نجی بلوں سے متعلق معلومات 24 جون تک اور غیر سرکاری قراردادوں کی معلومات نو جولائی تک حاصل کی جاسکیں گی۔ جبکہ التواء کی تحریک، توجہ مبذول اور قاعدہ 267 کے تحت دی جانے والی معلومات 14 جولائی سے دفتری اوقات میں موصول کی جائیں گی۔