بھوپال: مدھیہ پردیش کے نامزد وزیر اعلیٰ موہن یادو نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے اور انہیں بھوپال کے لال پریڈ گراؤنڈ میں گورنر منگو بھائی سی پٹیل نے رازداری کا حلف دلایا ہے۔
اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اس دوران دو نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکلا اور جگدیش دیوڈا نے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں پہنچنے سے پہلے موہن یادو نے بھوپال میں ایک مندر کا دورہ کیا اور ریاستی بی جے پی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جن سنگھ کے بانی ارکان میں سے ایک پنڈت دین دیال اپادھیائے اور زعفرانی پارٹی کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حلف برداری تقریب کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے تھے۔