راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت حکام کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے یہاں پہنچے ہیں اور پانچ دنوں تک یہاں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسٹر بھاگوت کل یہاں پہنچے اور کیروا علاقے میں واقع ایک تعلیمی ادارے کے احاطے میں سنگھ کے حکام کے ساتھ آج سے مختلف مسئلوں پر پانچ دنوں تک بات چیت کریں گے۔ سنگھ کے مختلف عہدے دار بھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔