اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی، راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتگان کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے - خواتین و اطفال بہبود کی مرکزی وزیر

وزیر اعظم نریندر مودی آج دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 'پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار' (پی ایم آر بی پی) ایوارڈ یافتگان کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔ خواتین و اطفال بہبود کی مرکزی وزیر بھی اس موقع پر موجود رہیں گی۔

modi-will-hold-discussions-with-rashtriya-bal-prasad-award-winners
مودی، راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتگان کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے

By

Published : Jan 25, 2021, 9:59 AM IST

بھارت حکومت اختراعات، تعلیمی حصول یابیوں، کھیل کود، فنون و ثقافت، سماجی خدمت اور بہادری جیسے شعبوں میں غیرمعمولی صلاحیت اور ممتاز فتوحات حاصل کرنے والے بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار کے تحت بال شکتی پرسکار دیتی آئی ہے۔

مودی، راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتگان کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے

اس سال، بال شکتی پرسکار کے مختلف زمروں کے تحت ملک بھر سے 32 عرضی گذاروں کو پی ایم آر بی پی – 2021 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا میں رہنے والے طالب علم انوج جین کا انتخاب بھی پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2021 کے لیے کیا گیا ہے۔

انوج جین

خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمہ کی جانب سے ضلع کے تین طلبا کا نام بھیجا گیا تھا۔ جس میں انوج جین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

آج وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انوج جین سے بات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details