شوبھا اوجھا نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت نہ صرف غریب خاندانوں کی مدد ہوگی بلکہ اس سے خواتین بھی بااختیار بنیں گی۔
'مودی حکومت غریب مخالف' - کانگریس پارٹی
کانگریس پارٹی کی ترجمان شوبھا اوجھا نے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے پارٹی صدر کے فیصلے کی ستائش کی جس میں ملک کے غریبوں کو 'نیائے' اسکیم کے تحت بااختیار بنانے کی بات کہی گئی ہے۔
shobha oza
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں کسے فائدہ پہنچا ہے یہ ہم سب جانتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے منریگا اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مودی حکومت کس قدر غریب مخالف ہے، اس کا اندازہ گوگل پر موجود ان کی تقریروں اور بیانات سے لگایا جا سکتا ہے۔