ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ساتھ پورے صوبے میں ڈینگو کا قہر جاری ہے، جس کی وجہ سے بھوپال کے ساتھ پورے صوبے کے ہسپتالوں میں لوگ اپنے علاج کے لیے قطاریں لگائے ہوئے ہیں۔ جس پر عارف مسعود نے حکومت اور ضلع انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مسلسل ایک ہفتے سے 'ہم ڈینگو کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ حکومت اور ضلع انتظامیہ نے ابھی تک شہر کے دوسرے علاقوں میں جھانک کر نہیں دیکھا ہے کہ لوگ کس طرح سے اس بیماری سے لڑ رہے ہیں اور انہیں کیسے اس سے بچایا جائے۔
بھوپال: ڈینگو کے خلاف کانگریس کی بیداری مہم - رکن اسمبلی عارف مسعود
بھوپال میں بڑھتے ڈینگو کے خلاف رکن اسمبلی عارف مسعود نے پورے ہفتہ بیداری مہم کے ساتھ ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھوپال: ضمنی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی میٹنگ
واضح رہے کہ رکن اسمبلی عارف مسعود نے اپنے اسمبلی حلقے میں صاف صفائی کے ساتھ لوگوں میں صاف صفائی کے تیئں بیداری بھی پیدا کرنے کا کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سبھی لوگ اپنے اپنے علاقوں میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ حکومت اور میونسپل کارپوریشن اس طرح کی لاپرواہی کر رہی ہے، جس طرح کورونا وبا میں کی گئی تھی اور اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا تھا۔
وہیں انہوں نے پورے ہفتہ ڈینگو کے خلاف بیداری مہم کے ساتھ ادویات کا چھڑکاؤ کیا جس کا آج اختتام ہوگیا۔