بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں رکن اسمبلی عارف مسعود نے آج پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ذریعہ لگاتار 11 سالوں سے جشن آزادی کا پکھواڑا منایا جا رہا ہے۔ اس سال بھی یہ پروگرام 5 اگست سے شروع ہو کر 13 اگست تک چلے گا جو بھوپال میں الگ الگ جگہوں پر منعقد کیا جائے گا جس میں پانچویں کلاس سے بارہویں کلاس کے طلبات اس مقابلے میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی آزادی میں علماؤں کی قربانی کے عنوان پر اپنے خیالات رکھیں گے۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے والے سبھی طلبات کو ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔اس پروگرام کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔
رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ ہمارا اس طرح کے پروگرام کا مقصد ہے کہ جنگ آزادی میں حصہ لینے والے مسلم شہید علماء اور مجاہد آزادی کے نام تاریخ کے ورک سے سوچی سمجھی سازش کے تحت ہٹائے جا رہے۔ آنے والی نسلوں میں مسلمانوں کے لیے نفرت پیدا کی جا رہی ہے۔ اس نفرت کو مٹانے کے لیے اور ملک میں امن اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کے لیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔