بھوپال: ریاست اور ملک کے سیاسی افق پر اپنے منفرد اور بے باک سیاسی رہنما کی شناخت قائم کرنے والے نوجوان اقلیتی لیڈر اور رکن اسمبلی عارف مسعود کے مدھیہ پردیش اسمبلی میں 4 سال مکمل ہوگئے۔MLA Arif Masood Completed Four Years In Madhya Pradesh Assembly
رکن اسمبلی عارف مسعود کے اعزاز میں استقبالیہ جلسہ مدھیہ پردیش اسمبلی حلقے کے کانگریس کارکنان کے ذریعہ لیلی ٹاکیز چوراہے پر جلسہ منعقد کرکے عارف مسعود کا استقبال کیا گیا۔ اس تقریب میں اقلیتی کانگریس کے قومی صدر، ممبر راجیہ سبھا اور مشہور شاعر عمران پرتاب گڑھی نے شرکت کی اور اپنا منتخب کلام بھی پیش کیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات جلد ہونے والے ہیں۔ بھارتی جنتا پارٹی کے ذریعہ لگاتار مرکزی حلقے کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے ۔میرے خلاف انہیں غلط راہ دکھائی جا رہی ہے۔
عارف مسعود نے کہاکہ مجھے ایک بار پھر عوام کا ساتھ چاہیے اور اگر عوام کا ساتھ مجھے پوری طرح سے ملتا ہے تو میں ایک بار پھر بھوپال کے مرکزی حلقے میں کانگریس کا پرچم لہرائے گا۔ عارف مسعود کے بیان کے بعد مشہور شاعر عمران پرتاب گری نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کے ذریعے کئے جارہے کاموں کو اپنی شاعری کے ذریعے لوگوں تک پہنچائیں ۔
مزید پڑھیں:Kamal Nath Slams BJP Govt بی جے پی حکومت نے کھاد کے لیے بھی کسانوں کو پریشان کیا، کمل ناتھ
واضح رہے کہ تقریبا 30 برسوں کی سیاسی سفر میں کافی جدوجہد کے بعد عارف مسعود 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ 12 دسمبر 2022 کو چار سال مکمل ہونے پر علاقائی کارکنان کے ذریعہ استقبالیہ دیا جا رہا ہے۔
عارف مسعود نے اس معیاد میں جہاں سڑک سے ایوان اسمبلی تک عوامی مسائل کو لیکر مضبوطی اور بیباکی سے آواز بلند کی بلکہ ترقیاتی اور فلاحی کاموں میں بلا امتیاز مذہب و ملت کام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ MLA Arif Masood Completed Four Years In Madhya Pradesh Assembly