بھوپال: ریاست مدھیہ پریش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس لیڈر عباس حفیظ نے مسلم کمیونٹی کے بارے میں آلوک شرما کے تبصرے کے وائرل ویڈیو پر قومی اقلیتی کمیشن سے شکایت کی تھی۔ جس کے بعد کمیشن نے مدھیہ پردیش کے چیف سیکریٹری کو تحقیقات کرنے اور رپورٹ دینے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھوپال شمالی اسمبلی حلقے کے امیدوار آلوک شرما کے مسلم کمیونٹی کے بارے میں ریمارکس پر نوٹس جاری کیا ہے۔
اقلیتی کمیشن نے مدھیہ پردیش کے چیف سیکریٹری اقبال سنگھ بینس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 دنوں میں جواب طلب کیا ہے۔ کانگریس لیڈر عباس حفیظ نے مسلم کمیونٹی کے بارے میں آلوک شرما کے تبصرے کے وائرل ویڈیو پر قومی اقلیتی کمیشن سے شکایت کی تھی۔ جس کے بعد کمیشن نے سی ایس کو تحقیقات اور رپورٹ دینے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ اپ کو بتاتے چلیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آلوک شرما نے رتلام ضلع کہ جاورا میں منعقد پارٹی کارکنوں کے پروگرام میں مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ بھگوا پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ آپ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہیں دیتے، لیکن آپ وہ ڈالنے بھی نہیں جانا۔ 12 اگست کو دیے گئے اس بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔