پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھیم نگر مڑیا کھیڑا کی رہنے والی سویتا(12) صبح اپنے بھائی کے ساتھ ایک پرائیویٹ اسکول میں داخلہ لینے جارہی تھی۔بڑوکھر گرام کے نزدیک غیر قانونی ریت سے بھرے ایک ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر ماردی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کو لے کر جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔