اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کمل ناتھ جی کی حکومت محفوظ ہے' - مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے وزیر امنگ سنگھار کے ایک ٹویٹ سے ریاست میں اب نیا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کمل ناتھ حکومت محفوظ ہے، یہ سب ڈرامہ راجیہ سبھا کے لیے کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر امنگ سنگھار
مدھیہ پردیش کے وزیر امنگ سنگھار

By

Published : Mar 4, 2020, 5:06 PM IST

مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اب ریاست کے جنگل وزیر امنگ سنگھار نے ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کمل ناتھ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ پورا معاملہ راجیہ سبھا جانے کے لیے ہوا ہے۔

ٹویٹ

ریاستی وزیر امنگ سنگھار نے لکھا کہ 'کمل ناتھ حکومت پوری طرح سے محفوظ ہے، اسے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ راجیہ سبھا میں جانے کی لڑائی ہے، باقی آپ سب سمجھدار ہیں۔'

اس ٹویٹ کے بعد اب ریاست کی سیاست میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

غور طلب ہے کہ امنگ سنگھار کا یہ ٹویٹ ریاست میں کئی باتوں کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔

وہیں امنگ سنگھار کے اس ٹویٹ پر بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکیندر پاراشر نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امنگ سنگھار کے ٹویٹ سے کانگریس کا سارا کھیل سامنے آ گیا ہے۔

ٹویٹ

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امنگ سنگھار دگ وجے سنگھ کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details