اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Road Accident مدھیہ پردیش میں دردناک سڑک حادثہ، بارہ افراد ہلاک، معتدد زخمی - دتیا میں سڑک حادثہ

ضلع دتیا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 12 افراد کے ہلاک جب کہ معتدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ راحت و بچاو کا کام جاری ہے۔ Datia road accident

مدھیہ پردیش میں دردناک سڑک حادثہ
مدھیہ پردیش میں دردناک سڑک حادثہ

By

Published : Jun 28, 2023, 10:19 AM IST

دتیا:ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دتیا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ تھانہ درسڑا کے علاقے بوہرا ندی میں ایک تیز رفتار ٹرک پلٹ گیا، جس کے سبب 12 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ تاہم ہلاکتوں کی سرکاری تصدیق ابھی باقی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس حادثے میں تین درجن سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دتیا پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

جانکاری کے مطابق منی ٹرک میں سوار لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گوالیار کے گاؤں بلہیٹی سے ٹکٹم گڑھ جاٹارہ جا رہے تھے۔ اس دوران بوہارا گاؤں کے قریب زیر تعمیر پل سے ٹرک بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد لڑکی والے ہیں۔ سب لوگ لڑکی (دلہن) کو ساتھ لے کر اس کی شادی کے لیے جا رہے تھے۔ لیکن ان کی شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ حادثے میں 12 لوگوں کی موت کی خبریں آرہی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Road Accident In Odisha اوڈیشہ میں دردناک سڑک حادثہ، بارہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

وزیر داخلہ نروتم مشرا نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثہ کے فوراً بعد عہدیداروں سے بات چیت کی اور بچاؤ کے کام کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیر داخلہ نے متاثرین کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی ہدایات دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details