اردو

urdu

ETV Bharat / state

Controversy Over Asha Thakur Remark مدھیہ پردیش کی وزیر اشا ٹھاکر کے بیان پر مسلم رہنماوں کی ناراضگی - اشا ٹھاکر کے بیان پر مسلم رہنماوں کی ناراضگی

ریاستی وزیر ثقافت اشا ٹھاکر کا بھارت کا ایک ہندو راشٹر ہے اوردنیا میں جس سے اچھی طریقے سے زندگی گزارنے ہے تو وہ ہندوتوا کو اپنائیں۔سے متعلق بیان پر ہنگامہ کھڑا ہوا گیا ہے۔ مسلم سیاسی رہنماوں اور تنظیموں کے عہدیداران نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کی وزیر اشا ٹھاکر کے بیان پر مسلم رہنماوں کی ناراضگی
مدھیہ پردیش کی وزیر اشا ٹھاکر کے بیان پر مسلم رہنماوں کی ناراضگی

By

Published : Apr 18, 2023, 8:02 PM IST

مدھیہ پردیش کی وزیر اشا ٹھاکر کے بیان پر مسلم رہنماوں کی ناراضگی

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اشا ٹھاکر ہمیشہ سے اپنے بیانات کے ذریعے سرخیاں بٹورتے رہتی ہیں۔ وہی وزیر ثقافت اشا ٹھاکر ٹھاکر نے پھر اپنا بیان دیتے ہوئے سرخیوں بٹورتی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک ہندو راشٹر تو ہے ہی اور میں صحافیوں سے التجا کرتی ہوں کہ وہ بھی سماج کے چوتھے پیلر ہو آپ لوگ سپریم کورٹ کی دی گئی تعریف کو کیوں نہیں پڑھتے کے ہندوتو تو طرز زندگی ہے۔

انہوں نے کہا جسے بہتر طریقے سے اپنی زندگی کو گزارنا ہے وہ ہندوتو اپنائیں۔یہ ذات پات کی تعریف نہیں ہے جو بہتر طریقے سے نیچر، ماحولیات کے ساتھ بیلنس بنا کر جینا چاہتا ہے وہ ہندو ہے۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہندوستان میں کون سا ایسا طبقہ اور مذہب ہے جسے عزت اور حفاظت نہ ملی ہو۔

ان کا کہنا ہےکہ ہندوستان میں جتنے ہمارے اقلیتی طبقے کے بھائی ہے۔ وہ خود جانتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کے کیا حالات ہے۔وہی آل انڈیا اتحاد المسلمین بھوپال کے صدر قاضی انس علی وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان غیر آئینی ہے۔ ہمارے ملک کے وزیراعظم اور صوبے کے وزیر اعلی اس بات کا جواب دے کے کیا ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں نہیں معلوم کی یہ ہندو راشٹر ہے ہمیں تو یہ معلوم ہے کہ یہ ایک جمہوری ملک ہے۔اگر ہندوستان کو ہندو راشٹر کہہ رہے ہیں تو آپ ان شہیدوں کو بےعزت کر رہے ہو جنہوں نے 1947 میں اس ملک کو آزاد کرایا اور اپنی قربانیاں دی۔

قاضی سید انس علی نے مزید کہا کہ یہ محض ایک خاص طبقہ کو ٹارگیٹ بنایا جا رہا ہے۔ کیونکہ یہ لوگ پریشان ہیں کیا کرے اور کیا نہ کریں کیونکہ اب انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اقتدار میں رہیں گے یا نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محض مسلم طبقے کا نام خود کو چمکانے کے لئے لیا جا رہا ہے۔

وہی مسلم وکاس پریشد بھوپال کے صدر مجاہد خان نے اشا ٹھاکر کے اس بیان پر کہا کہ جس طرح سے وہ ہندوستان کو ہندو راشٹر کہہ رہی ہے اس سے صاف ہے کی انہوں نے تاریخ کو نہیں پڑھا ہے۔ اگر وہ ہندوستان کی تاریخ کو اٹھا کر دیکھے گی تو پتہ چلے گا کہ یہاں مغلوں، انگریزوں راج تھا اور اس کے بعد ہمارے مجاہد آزادی کی قربانیاں اور اس سے ملک کو آزادی ملنا اور پھر اس ملک کا جمہوری اور آئینی ملک بننا یہاں تک کا پورا سفر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Atiq Ahmed Murder Case مدھیہ پردیش کے وزیر نے عتیق اور اشرف کے قتل کو درست قرار دیا

انہوںنے کہاکہ ہمارے اس ملک ہندوستان کا اس لئے میں کہتا ہوں کہ اتنی آسانی سے جو اس طرح کے بیان دیتے ہیں۔ انہیں تاریخ کو پڑھنا چاہیے اور اس طرح کے لوگوں کے ذہین بھی خراب ہوتے ہیں ایسی لوگوں کو سخت علاج کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details