اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں جشن میلاد النبی کا آغاز

ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی ملک میں عاشقان رسول 12 ربیع الاول کا بیتابی سے انتظار کرتے ہیں، کیونکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق یہ دن پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی ولادت کا دن ہے۔ 12ربیع الاول کے دن کو مسلمان عید میلاد النبی کے طور پر مناتے ہیں۔

اندور میں جشن میلاد النبی کا آغاز
اندور میں جشن میلاد النبی کا آغاز

By

Published : Oct 10, 2021, 5:49 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم انجمن جشن عید میلاد النبی گزشتہ 79 سالوں سے ربیع الاول کے مہینے میں 12 روزہ جشن کا انعقاد کرتی آرہی ہے۔

اندورمیں جشن میلاد النبی کا آغاز

ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی ملک میں عاشقان رسول 12 ربیع الاول کا بیتابی سے انتظار کرتے ہیں، کیونکہ اسلامی روایات کے مطابق یہ دن پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی ولادت کا دن ہے۔ 12ربیع الاول کے دن کو مسلمان عید میلاد النبی کے طور پر مناتے ہیں۔

اس دن مخصوص تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ وہیں صوبے کا ممبئی کہے جانے والے اندور میں ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک تنظیم انجمن جشن عید میلاد النبی جشن کا انعقاد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سبھی کو ساتھ لے کر چلنا اور تعلیمی شعبے میں کام کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح: احمد ولی فیصل رحمانی

اس سال بھی بڑے شان و شوکت کے ساتھ جشن منایا جارہا ہے جس کی شروعات یکم ربیع الاول کی شب نعتیہ نشست ہوگی۔ اس شہر کے عاشقان رسول کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہر کے باشندوں نے تقریبا 80 سال قبل عید میلاد النبی کا جشن منانے کے لئے ایک تنظیم تشکیل کی تھی جس کا نام ہی انجمن جشن عید میلادالنبی رکھ دیا گیا۔ اس تنظیم نے جشن منانے کے لئے ایک عمارت تعمیر کروائی جسے محمدی بلڈنگ کہتے ہیں اب وہ محمدی آڈیٹوریم ہو گئی ہے۔ یہاں گزشتہ 79 سالوں سے تنظیم انجمن جشن عید میلاد النبی بارہ روزہ جشن میلادالنبی مناتی آرہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details