اردو

urdu

ETV Bharat / state

قرنطینہ مرکز وندے بھارت ایکسپریس میں تبدیل

مہاجر مزدوروں نے مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے قرنطینہ مرکز اسکول کو وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی شکل میں تبدیل کردیا۔

Migrant workers made school Vande Bharat Express at Quarantine Center in Satna district
قرنطینہ مرکز بنا وندے بھارت ایکسپریس

By

Published : Jun 27, 2020, 12:29 PM IST

مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے اچہرا بلاک گاؤں جیگن ہاٹ کے اسکول میں لاک ڈاؤن کے درمیان کوارنٹین مرکز بنایا گیا تھا، اس مرکز میں باہر سے آنے والے مزدوروں کو 14 دن تک قید رکھا گیا تھا۔

باہر سے آنے والے مزدوروں کو اس سنٹر میں رکھا گیا تھا۔ 14 دن تک مرکز میں موجود مزدوروں نے اسکول کا نقشہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس اسکول میں لاک ڈاؤن کے دوران تقریبا 87 مزدوروں کو روکا جا چکا ہے جس میں لگ بھگ 10 مزدوروں نے مشترکہ طور پر سرپنچ سے اسکول کا ماڈل تبدیل کرنے کی درخواست کی۔

جس کے بعد سرپنچ نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔ ضلع انتظامیہ کی منظوری کے بعد سرپنچ نے مہاجر مزدوروں کو اسکول کا ماڈل تبدیل کرنے کے لیے ضروری سامان مہیا کرایا۔

تقریبا 14 دن کے قرنطینہ مرکز میں قید کارکنان نے اسکول کا ماڈل تبدیل کردیا۔ مہاجر مزدوروں کا کہنا ہے کہ انہیں بھی اسی بہانے سے روزگار مل گیا۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ جب وہ گاؤں پہنچے تو ٹرین بند تھی، اسی سوچ کے پیش نظر گاؤں کے اندر ٹرین کی شروعات کے تحت بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے وندے بھارت ایکسپریس کا ماڈل بنایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details