ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبلپور، دھار، سندھواں اور بڑوانی میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہوئے جھڑپ کی جانچ کی مانگ کو لے کر آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کا ایک وفد وزیر داخلہ نرتم مشرا سے ملاقات کی۔
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کا ایک وفد آج ریاست کے وزیر داخلہ نرتم مشرا سے ملاقات کر جبلپور،دھار، سندھواں اور بڑوانی میں جلوس کے دوران ہوئے جھڑپ کی جانچ کرنے کے مطالبہ کو لے کر میمورنڈم پیش کیا۔
بھوپال: عید میلاد النبی کے موقع پر ہوئے جھڑپ پر وزیر داخلہ کو میمورنڈم اس معاملے پر وزیر داخلہ نرتم مشرا نے یقین دہانی دلاتے ہوئے کہا ہے کہ 'ان معاملے کے ملزموں پر سخت قدم اٹھائے جائیں گے اور متاثرین کو انصاف دلایا جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہنگامہ
واضح رہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پر نکالے گئے جلوس کے دوران الگ الگ مقامات پر ناخوشگوار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ضلع جبلپور میں تھانہ کوتوالی علاقے میں ڈی جے بجائے جانے کے معاملے پر کچھ شرپسندوں نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا تو وہیں ضلع دھار میں جلوس کے لیے الگ سے راستہ طے کیا گیا تھا لیکن دوسرے راستے سے جلوس نکالے۔