ریاست مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی تقرری کے لئے 370 اسامی ریاستی حکومت کے ذریعہ نکالی گئی ہے۔ مگر ان 370 اساتذہ کی پوسٹ میں اردو اساتذہ کی کوئی پوسٹ نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'جب اردو اور ہندی کو بہنوں کی طرح مانا جاتا ہے تو پھر اردو زبان کے ساتھ اس طرح کا سوتیلا طرز عمل کیوں کیا جا رہا ہے۔'
وہیں اس طرح کی حکومت کے رویے سے اردو حلقے میں ناراضگی دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد بھوپال میں اس سلسلے میں ایک میٹنگ رکھی گئی۔ جس میں اردو سے جڑے لوگوں کا کہنا تھا کہ 'ریاست میں 169 کالج کھولے گئے جس میں نصاب کے حساب سے 370 اساتذہ کی اسامی نکالی گئی ہے لیکن اس میں اردو کو فراموش کردیا گیا ہے۔'