بھوپال:مسلم ایجوکیشن اینڈ کیرئیر پروموشن سوسائٹی نے دارالحکومت بھوپال کے مسلم طلبا کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سوسائٹی کے ذریعہ ایم پی بورڈ اور سی بی ایس سی بورڈ میں پچاسی فیصد یا اس سے زیادہ نمبرات لانے والے طلبا کو اسکالرشپ دینے کے اعلان کیا ہے۔
سوسائٹی کے ذریعہ اقلیتی طلبا سے تیس ستمبر تک مارکشیٹ کی فوٹو کاپی دفتر میں جمع کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ مسلم ایجوکیشن اینڈ کریئر پروموشن سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے کہا کہ کورونا قہر میں ایسے طلبا جو اپنے سرپرستوں سے محروم ہوگئے ہیں، ان کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے انہیں اسکالرشپ دینے کا سلسلہ تو جاری کیا گیا ہے ساتھ ہی وہ طلبہ جنہوں نے ایم پی بورڈ اور سی بی ایس سی بورڈ میں پچاسی فیصد یا اس سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں انہیں اسکالرشپ دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ ہمارا مقصد ایسے طلبا کو اسکالرشپ دینے کے ساتھ ان کا عوام کے بیچ بڑے پلیٹ فارم پر اعزاز کرنا ہے تاکہ مسلم معاشرے کے بچوں کو انہیں دیکھ کر ترغیب ملے اور وہ بھی اپنی تعلیم کے ذریعہ نمایاں کارکردگی کرنے کے لئے قدم اٹھائیں ۔ MECAPS Announced Scholarship For 10th and 12th students