علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کو 100 برس مکمل ہو چکے ہیں، پورے ملک میں جشن صد سالہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسے سلسلے میں آج بھوپال میں مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور سرسید احمد خان کی خدمات پر اور مسلم علی گڑھ یونیورسٹی کے بھوپال شہر سے تعلق پر ایک سیمینار کا انعقاد مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
پریس کانفرنس میں مولانا برکت اللہ ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی صدر حاجی محمد ہارون نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور نوابین بھوپال کا گہرا تعلق رہا ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کا نام لیا جائے اور بھوپال شہر کو اس میں جوڑا نہ جائے۔